• news
  • image

’’ہمارے سیاستدان اور ان کی ترجیحات‘‘

مکرمی!دنیا کے کسی بھی خطے کی تاریخ اٹھا کر دیکھ لیں وہاں چلنے والی تحریکوں کے پیچھے کوئی نہ کوئی عوامی مفاد ہی چھپاہوا ہوگا۔مگربدقسمتی سے ہمارے ملک میں بعض سیاسی جماعتیں جو تحریک چلارہی ہیں اس کا مقصد بظاہرمسند اقتدار پر براجمان ہونا نظر آتا ہے۔ تحریک انصاف 2013ء کے عام انتخابات کے بعد حکومت ہٹانے کی کوشش کر رہی ہے۔ جبکہ حکومتی جماعت تحریک انصاف کی ہر چال کو ناکام بنانے میں مصروف ہے اور حصول اقتدار کی اس جنگ میں دونوں جماعتیںعوام کو مکمل طور پر عوام کو نظرا نداز کر چکی ہیں۔ پاکستان کی عوام بنیادی سہولیات سے محروم ہیں جبکہ دوسری جانب تمام حکمران ایک دوسرے پر الزامات کی بوچھاڑ اور لڑنے میں مصروف ہیں اور عوام کو بھی اپنے مفادات کی خاطر تقسیم کی جا رہا ہے۔ لوڈ شیڈنگ، مہنگائی، بے روزگاری کی وجہ سے لوگ پریشان ہیں۔ عوام کو پینے کا صاف پانی، تعلیم اور علاج معالجے کی بہتر سہولیات میسر نہیں۔ پاکستان کو اللہ نے سب سے زیادہ قدرتی وسائل سے نوازا ہے اور یہ ملک معدنیات سے مالامال ہے۔ لیکن پھر بھی یہاں پر افراتفری کا ماحول ہے۔ غربت، مہنگائی کی چکی میں عوام پس رہی ہے۔ جس دن عوام حق سچ کے لیے ووٹ دیں گے اس دن پاکستان میں تبدیلی کو کوئی نہیں روک سکے گا۔ (عمر فاروق - ملتان روڈ لاہور)

ڈاک ایڈیٹر

ڈاک ایڈیٹر

epaper

ای پیپر-دی نیشن