• news
  • image

زیر زمین اور خالی مکانوں میں چھپایا ہوا اسلحہ

مکرمی! آئے روز خبریں آتی رہتی ہیں کہ خفیہ اطلاع پر فلاں ایجنسی نے فلاں جگہ پر خفیہ طور پر زیر زمین دبایا ہوا یا فلاں جگہ خالی مکان کے خفیہ حصوں میں چھپایا ہوا اتنا اسلحہ پکڑا ہے۔ ساتھ ہی یہ بھی کہا ہوتا ہے کہ یہ اسلحہ تخریب کاری میں استعمال ہونا تھا۔ عوام کو یاد ہوگا کہ چند سال پہلے خبر آئی تھی کہ کراچی بندر گاہ کے ذریعے امریکہ یا نیٹو کی طرف سے افغانستان میں نیٹو مخالف فورسز کے خلاف استعمال کیلئے بھیجے گئے اسلحہ کے اتنے کنٹینر لاپتہ ہو گئے ہیں اور یہ کہ ان کا کوئی سراغ نہیں مل رہا ہے۔ آیا پاکستان کے مختلف انٹیلی جنس اداروں یا تجزیہ کاروں میں سے کسی نے بھی مندرجہ بالا دوامور کے آپس میں کسی ممکنہ تعلق پر غور کیا ہے؟ یہ بات بھی نہ بھولیں کہ لاپتہ ہونے والے کنیٹنروں میں اسلحہ کی مقدار ابھی تک پکڑے گئے اسلحہ سے کہیں زیادہ تھی اس کا مطلب یہ بھی ہو سکتا ہے کہ خفیہ طور پر چھپایا گیا سارا اسلحہ ابھی تک نہیں پکڑا گیا ہے۔ کیا ایسے معاملات کے سدباب تک ملک میں کوئی امن کی گارنٹی دے سکتا ہے۔ (انجینئر ریاض شیخ لاہور)

ڈاک ایڈیٹر

ڈاک ایڈیٹر

epaper

ای پیپر-دی نیشن