• news

پی ٹی آئی چوروں سے بھری پڑی ہے: لیگی رہنما

اسلام آباد(آن لائن) مسلم لیگ (ن) کے رہنماﺅں نے سپریم کورٹ کے باہر گفتگو میں کہا کہ پہلے صرف عمران خان چور تھے اب پتہ چلا گیا پی ٹی آئی چوروں سے بھری پڑی ہے ،کپتان کے دائیں بائیں بڑے چور کھڑے ہوتے ہیں، عمران خان نے سیلاب زدگان کے نام پر رقم اکٹھی کرکے پارٹی کے جلسوں و دھرنوں پر لگائی، عمران خان نے نوازشریف کے سکول کے دور کی رسیدیں بھی مانگی تھیں اور خود اپنا چار سالوں کا حساب نہیں دے پا رہے، چیئرمین پی ٹی آئی کے پاس بنی گالہ کا نقشہ ہے نہ کوئی ان کے پاس منی ٹریل ہے، وہ اپنے کھودے گئے گڑھے میں خود گر رہے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن