• news

زمینوں پر قبضے، قائمہ کمیٹی مواصلات نے این ایچ حکام کی بریفنگ ناکامی قرار دیدی

اسلام آباد (آن لائن) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے مواصلات میں این ایچ حکام نے زمینوں پر قبضے چھڑانے کیلئے مزید اختیارات مانگ لئے ، جبکہ کراچی میں گرین لائن لیاری ایکسپریس وے کے حوالے سے بریفنگ نہ دینے پر چیئرمین کمیٹی سمیت تمام کمیٹی ممبران نے این ایچ حکام پر شدید برہمی کا اظہار کیا کچھ افسران کی سرزنش بھی کی گئی۔ جس پر سیکرٹری این ایچ نے افسران کی جانب سے معافی مانگیا اور یقین دہانی کروائی کہ آئندہ اجلاس میں کوئی بھی ایسا مسئلہ پیدا نہیں ہوگا جبکہ گلگت سکردو روڈ کے حوالے سے کنونیئر سرزمین کی سربراہی میں ایک زیلی کمیٹی بنا دی گئی جو ایک مہینے میں اپنی رپورٹ مکمل کرکے فل کمیٹی میں پیش کریں گے کمیٹی کا اجلاس بدھ کو چیئرمین کمیٹی مزمل قریشی کی سربراہی میں پارلیمنٹ ہاﺅس میں منعقد ہوا اجلاس میں این ایچ اے کی زمینوں پر قبضے کرکے ہوٹل اور پیٹرول پمپ بنائے جارہے ہیں جبکہ مافیا این ایچ اے کی زمین کو اپنا مان کر قبضہ کرکے تعمیرات کررہے ہیں صاحبزادہ طارق نے کہا کہ حکام کو آگاہ بھی کیا جاتا ہے لیکن اس پر کوئی بھی ایکشن نہیں ہوتا جس پر این ایچ حکام نے مجسٹریٹ کے برابر اختیارات مانگ لئے کمیٹی نے این ایچ اے کی رپورٹ بھی مسترد کردیں این ایچ حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ ملک میں 99 زمینوں پر لیز ایشوز موجود ہیں جس کو حل کرنا ضروری ہے کمیٹی نے این ایچ اے حکام کو بریفنگ کو ناکافی قرار دیا۔

ای پیپر-دی نیشن