فیروزوالا‘ نوجوان کی 8 سالہ بچی‘ اوباش کی 3ماہ تک خاتون سے زیادتی‘ تلخ کلامی پر آگ لگا دی
فیروزوالا +کامونکے(نامہ نگاران) پنڈ فیروزوالا میں نوجوان نے اپنے ہمسایہ کی آٹھ سالہ بچی سے زیادتی کرڈالی۔ پولیس نے ملزم کو حراست میں لے لیا۔ بتایا گیا ہے کہ محنت کش نواز اختر کی بیوی نے اپنی آٹھ سالہ بچی (ف) کو قریبی ہمسایہ کے گھر میں برف لینے کیلئے بھیجا اس دوران ہمسایہ کے نوجوان بیٹے راحیل نے بچی کے ساتھ زیادتی کی۔ محلہ داروں نے ملزم کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔ پولیس فیروزوالا نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔ کامونکے سے نامہ نگار کے مطابق اوباش نے شادی شدہ خاتون کو اغواءکرکے تین ماہ تک زیادتی کا نشانہ بناتے ہوئے خاتون کی جائیداد فروخت کرکے رقم ہڑپ کرلی رقم واپس مانگنے پر خاتون پر پٹرول چھڑک کر آگ لگادی بتایاگیا کہ پاک ٹاﺅن کے محنت کش سخاوت علی نے گردہ فروخت کرکے اپنی بیوی صائمہ بی بی کو تین مرلہ کا مکان لیکر دیا بیوی صائمہ بی بی کے نام لگوادیا تھاچند ماہ قبل صائمہ بی بی کی دوستی مچھرالہ کے پہلے سے تےن شادی شدہ عزیز الرحمن سے ہوگئی جو صائمہ بی بی کو مچھرالہ لے گیا۔ اُسے اپنا مکان فروخت کرنے پر مجبور کرکے مکان فروخت کرواکے رقم خود ہڑپ کرلی اُسے زیادتی کا نشانہ بناتا تےن ماہ قبل صائمہ بی بی نے اُسے مکان کی رقم واپس کرنے کیلئے کہا اور دونوں میں تلخ کلامی ہوگئی جس پرعزیز الرحمن نے پٹرول چھڑک کر آگ لگادی جس سے صائمہ بی بی بُری طرح جھلس گئی تو عزیز الرحمن نے اُسے کمرے میں بند کردیااور اُس کا علاج خود ہی کرتا رہادو روز قبل صائمہ بی بی نے کمرے کی کھڑکی سے گاﺅں کی خاتون کو بُلوا کر اُس سے موبائل فون لیکر اپنے بیٹے کو اطلاع کی۔ بیلف نے خاتون کو برآمد کرلیا ملزم فرار ہو گیا۔ خاتون کو آج عدالت میں پیش کیا جائیگا۔