ساہیوال: محبت کی شادی میں ناکامی پر جوڑے نے زہر نگل کر زندگی ختم کرلی
ساہیوال+ فیصل آباد +سیالکوٹ+حاصل پور+جڑانوالہ(نمائندہ خصوصی+ نامہ نگاران+نمائندہ نوائے وقت)ساہیوال کے نواحی چک 6-67/آر میں محبت کی شادی میں ناکامی پر جوڑے نے زہر نگل کر خودکشی کرلی۔ عمران اور علیشا ایک دوسرے سے محبت کرتے تھے اور شادی کرنا چاہتے تھے تاہم لڑکی کے گھر والوں سے رشتے سے انکار کردیا جس پر دونوں نے دلبرداشتہ ہو کر زہر نگل لیا۔ انہیں فوری طور پر ہسپتال لے جایا گیا وہ دم توڑ گئے۔ مزید براں دیگر واقعات میں لڑکی سمیت4 افراد نے خودکشی کرلی۔فیصل آباد سے نمائندہ خصوصی کے مطابق گھریلو جھگڑے پر 21سالہ حرا ولد فرمان نے گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کرلی۔ سیالکوٹ پانچ بچوں کے باپ ذوالفقار نے زہریلی گولیاں کھا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ حاصل پور 18سالہ نوجوان ناصر نے گھریلو لڑائی پر پستول سے خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی۔ جڑانوالہ 13سا لہ سا جداپنے والد جھگڑا جس پر اس نے دلبرداشتہ ہو کر گلے میں پھندا ڈال کر خو د کشی کر لی ۔