والدین نے مقتول بیٹے کے اعضا عطیہ کرکے اٹلی کی سوچ بدل دی
لاہور(بی بی سی) 29 ستمبر 1994 کی رات سات سالہ نکولس گرین کو جنوبی اٹلی میں اس وقت گولی مار دی گئی جب وہ اپنے خاندان کے ساتھ وہاں چھٹیاں گذار رہے تھے۔ نکولس گرین کی موت ان کے والدین ریگ اور میگی کے لیے ایک صدمہ تھی تاہم ان کے اپنے بیٹے کے اعضا کو عطیہ کرنے کے فیصلے نے اٹلی میں اعضا کے عطیہ کی شرح میں ایک دہائی کے دوران تین گنا اضافہ کر دیا۔ ریگ گرین اس رات کو یاد کرتے ہوئے بتاتے ہیں جب نامعلوم افراد نے ان کے بیٹے کو جنوبی اٹلی کے علاقے میں گولی ماری 'مجھے پہلی بار اس وقت خطرے کا احساس ہوا جب ایک ڈارک کار ہمارے کافی قریب آئی اور وہاں کچھ لمحے کے لیے رکی۔