چمن میں خسرہ کی وبا پھیل گئی، 5 بچے جاں بحق
چمن (نوائے وقت رپورٹ) بلوچستان کے علاقے چمن میں خسرہ کی وبا پھیل گئی۔ بتایا جاتا ہے کہ کلی سلیمان خیل حبیب زئی میں خسرہ سے بیمار 5 بچے جاں بحق ہو گئے۔ ڈی ایچ او کا کہنا ہے کہ خسرہ سے درجنوں بچے متاثر ہیں۔ ہلاکتیں 2 دنوں کے دوران ہوئیں۔ متاثرہ علاقے کے عوام بچوں کو خسرہ ویکسین دینے سے انکاری تھے۔