• news

ملک میں امن کیلئے فوجی آپریشنز کا کردار اہم ہے :آرمی چیف

کوئٹہ + اسلام آباد (بیورو رپورٹ + سٹاف رپورٹر + آن لائن) آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کوئٹہ گیریژن میں فوجی تنصیبات کا دورہ کیا۔ آرمی چیف نے انفنٹری اور ٹیکٹکس سکول کورس کے جوانوں سے گفتگو کی اور کمانڈ اینڈ سٹاف کالج میں بھی سالانہ خطاب کیا۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملک میں امن کیلئے پاک فوج کی کوششوں کو سراہا اور کہا کہ پاک فوج ملکی استحکام کیلئے آپریشنز میں سرگرم کردار ادا کر رہی ہے۔ آرمی چیف نے اندرونی اور بیرونی سکیورٹی سے متعلق گفتگو کی۔ انہوں نے سی ایم ایچ کا دورہ بھی کیا اور چمن واقعہ کے زخمیوں کی عیادت کی۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ملک میں امن و استحکام کے لئے فوجی آپریشنز کا کردار اہم ہے۔ آرمی چیف نے کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کوئٹہ کے طالب علموں سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کی اندرونی اور بیرونی سکیورٹی صورتحال اور ملک کو درپیش چیلنجز کے حوالے سے بھی اظہار خیال کیا۔ بعدازاں آرمی چیف نے سانحہ چمن میں زخمی ہونے والے افراد کی عیادت کے لئے سی ایم ایچ کوئٹہ کا دورہ کیا۔

ای پیپر-دی نیشن