• news

قانون کے تحت کوئی سیاسی جماعت پی آئی ڈی میں پر لیس کانفرنس نہیں کرسکتی :مریم اورنگزیب

اسلام آباد (آئی این پی+ اے پی پی) وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے گزشتہ روز سینیٹ میں واضح کیا ہے کہ سابق وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے پی ٹی آئی کو قواعد میں نرمی کرتے ہوئے پی آئی ڈی میں پریس کانفرنس کرنے کی اجازت دی ہو گی‘ ضابطہ کار کے تحت کوئی سیاسی جماعت پی آئی ڈ ی میں پریس کانفرنس نہیں کر سکتی۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ ابھی بات کی گئی کہ انسداد انتہاء پسندی کا بیانیہ بتایا جائے۔ پی ٹی آئی کی پی آئی ڈی میں پریس کانفرنس کے حوالے سے اس سوال کو سامنے رکھیں۔ 15 منٹ پہلے پریس کانفرنس کی درخواست آئی تھی ۔ پی آئی ڈی سرکاری پریس کانفرنسوں کی جگہ ہے یہی قواعد و ضوابط میں درج ہے۔ وزیر یا سیکرٹریز حکومتی پالیسیوں کے بارے میں پریس کانفرنس کر سکتے ہیں اگر ہم قانون و ضوابط کا نہیں کریں تو کوئی دوسرا کیسے کرے گا۔ جب بھی پی آئی ڈی میں پریس کانفرنس ہوئی وہ وزیر اعظم پر الزامات کے خلاف ردعمل کیلئے ہوئی ہے۔ پی آئی ڈی میں تحریک انصاف کے کسی رکن پارلیمنٹ کے ساتھ کوئی زیادتی نہیں کی گئی ہمیں قانون کی پاسداری کو یقینی بنانا ہو گا۔ کسی سیاسی جماعت کو پی آئی ڈی میں پریس کانفرنس کی اجازت نہیں ہے ۔

ای پیپر-دی نیشن