• news

وزیراعظم، آرمی چیف نے پیمرا ملازمین کے تحفظ کی یقین دہانی کرائی ہے : ابصار عالم

اسلام آباد (اے پی پی)پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی(پیمرا) کے چیئرمین ابصار عالم نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد نواز شریف اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے دفاتر نےپیمرا میں کام کرنے والے ملازمین کی جان ومال کے تحفظ اور ریاستی امور کی بجا آوری میں روڑے اٹکانے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی یقین دہانی کرائی ہے ۔ وہ ریجنل منیجرز کانفرنس میں خطاب کر رہے تھے ۔چیئرمین پیمراابصار عالم نے بتایا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف اور چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پیمرا ملازمین کو ملنے والی دھمکیوں کا نوٹس لیا ہے اور اس حوالے سے ہر قسمی تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے اور اس ضمن میں باقاعدہ تحقیقات کا آغاز بھی ہوگیا ہے جو کہ ایک خوش آئند امر ہے ۔ واضح رہے کہ پیمرا چیئرمین نے 8مئی کو ایک پریس کانفرنس کے دوران پیمرا آفیسرز کو ملنی والی دھمکیوں سے میڈیا کو آگا ہ کیا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن