انصاف نہ ملنے پر شہری درخت پر چڑھ گیا، پھانسی لینے کی کوشش
لاہور (نامہ نگار)لاہورپریس کلب کے سامنے فیکٹری ایریا کا رہائشی انصاف نہ ملنے پراحتجاج کرتے ہوئے خودکشی کی کوشش مےں درخت پر چڑھ گےا۔ بتایاجاتا ہے کہ غلام مرتضی گزشتہ روز پریس کلب کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے خودکشی کی کوشش مےں درخت پر چڑھ گےا اور رسی سے گلے مےں پھندا لےنے لگا ۔ غلام مرتضی کا کہنا تھا کہ اس کے مکان پر ملزم طاہر وغیرہ نے قبضہ کررکھا ہے جبکہ مقامی پولیس قبضہ چھڑانے کے لیے کوئی اقدامات نہیں کررہی ہے۔ جس سے دلبرداشتہ ہوکر وہ خودکشی کرنے لگا ہے ۔بعدازں پولیس افسران کی طرف سے انصاف کی یقین دہانی پر وہ درخت سے نیچے اتر گیا۔
پھانسی کی کوشش