• news

بالاج ٹیپو کی گرفتاری، ناقص تفتیش پر انسپکٹر معطل، ڈی ایس پی کو عہدہ سے ہٹا دیا گیا، ایس پی کیخلاف انکوائری

لاہور (نامہ نگار) بالاج ٹیپو کی گرفتاری کے بعد ناقص تفتیش پر سی آئی اے کوتوالی کے انسپکٹر مختار کو معطل اور ڈی ایس پی خالد ابو بکر کواو ایس ڈی بنا دیا گیا ہے جبکہ ایس پی سی آئی اے طارق مستوئی کے خلاف انکوائری کی جارہی ہے ۔تفصےلات کے مطابق ٹےپوٹرکاں والا کے بےٹے بالاج ٹےپو کی گرفتاری کے بعد ناقص تفتےش کا معاملہ علم مےں آنے پر سی سی پی او لاہور کےپٹن(ر)محمد امےن وےنس نے سی آئی اے کوتوالی کے انسپکٹر مختار کو معطل جبکہ ڈی ایس پی خالد ابو بکراور پی سی آئی اے طارق مستوئی کے خلاف کارروائی کے لئے آئی جی کو سفارش کی تھی ۔جس پر آئی جی نے احکامات جاری کئے ہےں۔

ناقص تفتیش

ای پیپر-دی نیشن