• news

نقل کے ذمہ دار سابق گورنر سندھ عشرت العباد ہے:وزیرتعلیم

کراچی(صباح نیوز)وزیر تعلیم نے نقل کا ذمہ دار سابق گورنرکو ٹھہراتے ہوئے کہا ہے کہ شہر میں بوٹی مافیا اس وقت سرگرم ہوئی جب تعلیمی بورڈ گورنر کے ماتحت تھے۔وزیر تعلیم سندھ جام مہتاب ڈہر نے جمعرات کو اسلامیہ گرلز کالج کا دورہ کیا اور امتحانی مرکز میں سہولیات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر امتحانی کمرے میں لائٹ کا بندوبست نہ ہونے پر حیرانی کا اظہار کیا اور اپنی جیب سے ٹیوب لائٹ کے لئے 2ہزار روپے دئیے۔دورے کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر تعلیم نے نقل کا ذمے دار سابق گورنر سندھ عشرت العباد کو ٹھہراتے ہوئے کہا کہ یہ سلسلہ اس وقت شروع ہوا جب تمام بورڈ گورنر کے ڈومین میں ہوتے تھے۔جام مہتاب ڈہر نے نقل مافیا کو جلد بے نقاب کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ اس معاملے میں نقل میں انٹر بورڈ کے ملازمین کے ساتھ کالجز، کوچنگ سینٹر مافیا بھی ملوث ہے۔ سی ٹی ڈی تحقیقات میں مصروف ہے جلد یہ نیٹ ورک بے نقاب ہوگا۔دوسری جانب حیدر آباد میں پیپر آﺅٹ ہونے کی خبر کا نوٹس لیتے ہوئے جام مہتاب ڈہر نے چیئرمین حیدر آباد بورڈ نے فوری رپورٹ طلب کرلی۔
وزیرتعلیم

ای پیپر-دی نیشن