عدالتی تاریخ کا منفرد کیس، باپ بچے ماں کے حوالے کرنے ہائیکورٹ پہنچ گیا، والدہ کا لینے سے انکار
لاہور (اپنے نامہ نگار سے) لاہور ہائیکورٹ میں بچہ حوالگی سے متعلق منفرد کیس کی سماعت ہوئی۔باپ بچے لینے نہیں ماں کے حوالے کرنے کے لیے ہائی کورٹ پہنچ گیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے روبرو احمد نامی شہری نے عدالت کو بتایا کہ اس کی بیوی ارم نے ناراضگی کے بعد چار ماہ کے بچے عمر کو اس کے گھر چھوڑا اور اپنے والدین کے گھرچلی گئی۔ شہری نے کہا کہ بچہ معذور ہے اور ماں کی اشد ضرورت ہے لہذا عدالت بچے کو ماں کے حوالے کرنے کا حکم دے۔ عدالتی حکم پر بچوں کی ماں عدالت میں پیش ہوئی اور چار ماہ کے عمر سمیت دیگر دو بچے لینے سے بھی انکار کر دیا عدالت نے درخواست نمٹاتے ہوئے تینوں بچے باپ کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا۔
منفردکیس