نئے بلدیاتی سیٹ اپ پر اعزازیہ کیلئے ٹیم کے سربراہ اور سیکرٹری میں لڑائی
لاہور (معین اظہر سے) پنجاب میں نئے بلدیاتی سیٹ اپ کے لئے بنائی پرونشنل ٹرازیشنل ٹیم کے سربراہ اور سیکرٹری آپس میں لڑ پڑے ہیں۔ کس نے زیادہ کام کیا دونوں نے اپنی فہرستیں وزیر اعلی پنجاب کو بھجوا دیں صوبائی ٹیم کے سربراہ ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب شمائل خواجہ نے محکمہ سروسز جنرل ایڈمنسٹریشن افسروں و ملازمین کے لئے چار ماہ کی بنیادی تنخواہوں کے برابراعزازیہ دینے کی سمری بھجوائی سیکرٹری فنانس نے اسے مسترد کرتے ہوئے موقف اختیار کیا پہلے ہی صوبائی ٹیم کے سیکرٹری، سیکرٹری بلدیات وزیر اعلی سے محکمہ سروسز جنرل ایڈمنسٹریشن کے افسروں اور ملازمین کے لئے اعزازیہ منظور کرا چکے ہیں جو کام ہو چکا اس کے لئے دوبارہ پیسے نہیں دیئے جا سکتے ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب شمائل احمد خواجہ نے اسے ماننے سے انکار کر دیا اور کہا سیکرٹری بلدیات کی طرف سے میری مرضی کے بغیر اعزازیہ کی فہرست کیوں بھجوائی اور سمری وزیر اعلی کو بھجوا دی جس پر وزیر اعلی پنجاب نے محکمہ سروسز جنرل ایڈمنسٹریشن کے مزید 30 افسروں اور ملازمین کو چار کی بجائے دو ماہ کا اعزازیہ دینے کی منظوری دے دی ہے۔ محکمہ سروسز جنرل ایڈمنسٹریشن ذرائع کے مطابق ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب اور سیکرٹری بلدیات نے اپنے سفارشیوں کو پیسے دلوا دئیے ہیں کام کرنے والے لوگ اعزازیہ سے محروم رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ سروسز جنرل ایڈمنسٹریشن کی جانب سے جو سمری وزیراعلی پنجاب کو بھجوائی گئی تھی اس میں کہا تھا محکمہ سروسز جنرل ایڈمنسٹریشن کے 30 افسررڈ و ملازمین کو 4 بنیادی تنخواہوں کے برابر اعزازیہ کیلئے 35 لاکھ 37 ہزار 540 روپے کی منظوری دی جائے۔ سیکرٹری خزانہ حامد یعقوب شیخ نے سمری واپس بھجوا دی اور لکھا وزیراعلی پنجاب پہلے ہی محکمہ سروسز جنرل ایڈمنسٹریشن کے افسروں اور ملازمین کے لئے اعزازیہ کی منظوری دے چکے ہیں دوبارہ منظوری نہیں لی جاسکتی۔ اس پر ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب نے شدید غصہ کرتے ہوئے کہا میں صوبائی ٹیم کا سربراہ تھا۔ سمری محکمہ بلدیات نے میرے ذریعے کیوں نہیں بھجوائی۔ وزیراعلی نے دونوںسربراہوں کی لڑائی ختم کرنے کے لئے چار کی بجائے دو ماہ کا اعزازیہ دینے کی سمری منظور کر لی ہے۔ جس افسروں کو اعززایہ دینے کی سمری منظور ہوئی ہے ان میں عاشق حسین، ایڈیشنل سیکرٹری، عبدالرشید شاہد پی ایس او ایڈیشنل چیف سیکرٹری، نعیم سرور سیکشن آفیسر، محمد ریاض، محمد ندیم اختر، خواجہ ریاں الحسن، حافظ عزیز الرحمان، محمد ممتاز، فاروق اعظم، محمد فیاض، محمد عاشق، مستقیم بیگ، محمد ایوب، محمد صابر، محمد مقبول، رسول احمد، محمد یونس، مختار حسین، نتویر احمد، محمد ارشاد، محمد نواز، محمد ساجد بشیر سیکشن آفیسر، محمد افضل، محمد سلیم، محمد رفیق، محمد اظہر بشیر، خالد شعیب، عاطف خان، ثقلین علی، محمد کاشف شامل ہیں۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری کے تینوں ڈرائیور کو اعزازیہ دیا گیا ہے۔
بلدیاتی سیٹ اپ