• news

نیوز لیکس کمیٹی کی رپورٹ منظر عام پر لانے کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر

اسلام آباد (صباح نیوز) نیوز لیکس کمیٹی کی اصل رپورٹ منظر عام پر لانے کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔ طارق اسد ایڈووکیٹ کی طرف سے آئین کے آرٹیکل 184(3) کے تحت دائردرخواست میں کہا گیا ہے کہ انصاف کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت کو نیوز لیکس کمیٹی رپورٹ پبلک کرنے کا حکم دیا جائے کیونکہ یہ معاملہ قومی مفاد کا ہے، قومی مفاد کے معاملات تک رسائی ہر شہری کا بنیادی حق ہے، درخواست میں وزیراعظم، سیکرٹری اطلاعات، وزارت داخلہ کو فریق بنایا گیا ہے۔
نیوز لیکس / درخواست

ای پیپر-دی نیشن