• news

اگلے برس بھی افغانستان میں سیکورٹی صورتحال خراب رہے گی: ڈائریکٹر امریکی نیشنل انٹیلی جنس

واشنگٹن (اے ایف پی) ڈائریکٹر آف نیشنل انٹیلی جنس ڈان کوٹس نے امریکی سینٹ انٹیلی جنس کمیٹی کو بتایا کہ افغانستان میں یقینی طور پر اگلے برس بھی سکیورٹی کی صورتحال خراب رہے گی۔ اس بات کا امکان ہے طالبان دیہاتی علاقوں میں مزید کامیابیاں حاصل کریں گے۔ علاقائی فوج کو جتنا مضبوط کرنا چاہتے تھے اتنا مفید ثابت نہیں ہوئی۔ طالبان کے مشترکہ آپریشنز کے باعث افغان سکیورٹی فورسز کی کارکردگی بدتر ہو سکتی ہے۔ طالبان سے امن معاہدے کے لئے اسے بیرونی حمایت پر انحصار کرنا پڑے گا۔ طالبان کے آپریشنز ہلاکتوں، ناقص لاجسٹک سپورٹ اور کمزور قیادت کے سبب افغان سکیورٹی فورسز کی کارکردگی مزید برتر ہو گی۔

ای پیپر-دی نیشن