یورپی پارلیمنٹ میں جنوبی ایشیا کے تناظر میں کشمیری خواتین کے کردار پر کانفرنس
اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) جنوبی ایشیاء کے تناظر میں کشمیری خواتین کے کردار پر بین الاقوامی کانفرنس یورپی پارلیمنٹ میں گزشتہ روز شروع ہوگئی۔ کانفرنس کشمیر کونسل یورپی یونین اور یورپی پارلیمنٹ میں ’’فرینڈز آف کشمیر‘‘ گروپ کے تعاون سے منعقد کی جارہی ہے۔کانفرنس میں مختلف ملکوں کے دانشور و انسانی حقوق کے سرگرم کارکنوں نے شرکت کی۔کانفرنس میں کشمیر کونسل یورپی یونین کے علاوہ مختلف یونیورسٹیوں میں زیر تعلیم کشمیری طالبات نے اظہار خیال کیا۔