• news

کوئی قوت اور دہشت گرد پاکستان سے تعلقات متاثر کر سکتے ہیں نہ کلبھوشن تک قونصلر رسائی مانگی: ایرانی سفیر

اسلام آباد /تہران (آئی این پی) ایران نے کہا ہے کہ کوئی بھی قوت اور دہشتگرد گروپ پاکستان ایران خوشگوار تعلقات کو متاثر نہیں کرسکتا۔ ایران کے سفیر مہدی ہنردوست نے ایک انٹرویو میں حالیہ سرحدی محافظوں پر ہونے والے حملے کا ذکر کرتے ہوئے ایرانی سفیر نے کہاکہ دونوں ممالک اس طرح کے مسائل کو حل کرنے کیلئے پرعزم ہیں کیونکہ یہ دونوں کیلئے خطرناک ہے۔ ایرانی سفیر مہدی ہند دوست نے کہا ہے کہ ایران کا کلبھوشن یادیو سے کوئی تعلق نہیں۔ کلبھوشن تک قونصلر رسائی مانگنے کی خبریں بے بنیاد ہیں۔ ایسی خبریں پاکستان اور ایران کے تعلقات خراب کرنے کیلئے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن