• news

عمران اور شیخ رشید نے الیکشن سے پہلے شکست تسلیم کرلی: وزیراعظم آزاد کشمیر

مظفرآباد (صباح نیوز) وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمدفاروق حیدرخان نے کہا کہ انشاء اللہ 2018 میںمسلم لیگ (ن) پاکستان میں میاں نوازشریف کی قیادت میں دوبارہ حکومت قائم کرئے گی عمران خان اور شیخ رشید گروپ الیکشن سے پہلے شکست تسلیم کرچکے ہیں 2018 میں پانامہ لیکس پر بے بنیاد واویلاکرنے والوں کو پاکستان کی عوام یکسر مستردکردے گی مسئلہ کشمیر حل کے قریب پہنچ چکا ہے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین پامالی اور ظلم و جبر ہے ہم مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی افواج کے بدترین مظالم اور انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کو عالمی سطح پر بے نقاب کر کے ہندوستان کو دنیا میں تنہا کر سکتے ہیں انسانی حقوق کی پامالیوں پر دنیا کا کوئی ملک بھارت کا ساتھ نہیں دے گا۔ ہمارا مقابلہ بھارت جیسے مکار اور عیار ملک سے ہے ان خیالات کا اظہار وزیراعظم آزادکشمیر نے سابق چیئرمین ضلع کونسل مظفرآباد راجہ امتیازخان، حمید خان لودھی، محمد اقبال خان،محمدمشتاق خان،عبدالعزیز عباسی، باروز خان کی قیادت میں وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ آزادکشمیرکے عوام کا پاکستان مسلم لیگ ن پر بڑا احسان ہے تاریخ ساز کامیابی سے نوازآزادکشمیر خصوصی اہمیت کی حامل ہے، مستقبل قریب میں اقتصادی راہداری منصوبے کے حوالے سے اس علاقے میں بڑے ترقیاتی منصوبے شروع ہوں گے۔ اس موقع پر وزیراعظم نے نیناں مڈل سکول کو ہائی کا درجہ دینے،لنک روڈ نیناں تا ڈوبہ دوکلومیٹر،گرلزپرائمری سکول اپرنیناں کے قیام،لودھی آباد کے متاثرین کے مسائل کے حل،واٹرسپلائی سکیم،نیناں تا چکار روڈ پختہ دینے کے اعلانات کیئے جس پر نمائندہ وفد نے وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمدفاروق حیدرخان کا شکریہ ادا کیا۔

ای پیپر-دی نیشن