• news

دفاعی معاہدہ: امریکہ امارات کو 2 ارب ڈالر کے 160 میزائل فروخت کرے گا

واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ) امریکہ اور متحدہ عرب امارات کے درمیان دفاعی معاہدہ ہو گیا۔ ترجمان پینٹاگون کے مطابق امریکہ متحدہ عرب امارات کو 160 میزائل فروخت کرے گا۔ 160 میزائل دو ارب ڈالر میں فروخت کئے جائیں گے۔ دونوں ممالک کے وفود نے دبئی میں مذاکرات کئے۔ بعد میں ایک تقریب میں ڈبل پر دستخط کئے گئے۔ دوطرفہ تعلقات بہتر بنانے سمیت سکیورٹی سمیت کئی شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن