بھارت: جلتے مکانات کے سامنے سیلفی لینا بی جے پی وزیرکو مہنگا پڑ گیا، کڑی تنقید کا سامنا
نئی دہلی (نیٹ نیوز) بھارت میں جلتے ہوئے مکانات کے سامنے سیلفی بنانا بی جے پی کے ایک وزیرکو مہنگا پڑ گیا۔ راجستھان کے گاؤں بیانا میں جھونپڑیوں میں لگی آگ بجھانے کے بجائے سیلفی لے کر بی جے پی کے وزیر نے تنقید کی آگ بھڑکا دی۔ ایم ایل اے بچّو سنگھ بتانا چاہتے تھے کہ وہ موقع پر موجود ہیں اور امدادی کارروائی میں مصروف ہیں لیکن یہ حرکت الٹی گلے پڑ گئی اور انہیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ سوشل میڈیا پر بھارتی عوام کی جانب سے تنقید کے بعد بی جے پی کے وزیرنے سیلفی ہٹا دی۔