• news

حنیف عباسی کا پارٹی فنڈنگ پر مقدمہ قیامت کی نشانی ہے : رہنما تحریک انصاف

اسلام آباد(صباح نیوز) تحریک انصاف کے رہنماشفقت محمود نے کہا ہے کہ یہ قیامت کی نشانی ہے کہ حنیف عباسی جیسے لوگوں نے تحریک انصاف کی فنڈنگ کے بارے میں مقدمہ کیا ہے۔ترجمان نعیم الحق نے کہا ہے کہ بیرون ملک پاکستانی تحریک انصاف کو فنڈر بھیجتے ہیں ،ان کی حب الوطنی پر شک قابل افسوس ہے۔ میڈیا سے گفتگو میں شفقت محمود نے کہا کہ پاناما کا فیصلہ جیسے جیسے قریب آرہا ہے ان کی بوکھلاہٹ بڑھ رہی ہے، ایسے لوگ باتیں کررہے ہیں جن کا اپنا ماضی داغدار ہے۔

ای پیپر-دی نیشن