• news

ڈکیتی، چوری کی 18 وارداتیں، 58 لاکھ کی نقدی، زیورات لوٹ لئے گئے

لاہور + فیروزوالا (نامہ نگاران) صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں ڈاکوئوں اور چوروں نے وارداتوں کے دوران متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون، گاڑیاں، موٹر سائیکلیں اور دیگر سامان لوٹ لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکوؤں نے ڈیفنس بی کیو بلاک کے رہائشی کرنل (ر) منشاء کے گھر گھس کر اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر 32لاکھ، گلبرگ میں عاصمہ اور اس کی فیملی سے5 لاکھ 20ہزار، شیرا کوٹ میںکبیر کے گھر سے4لاکھ، مسلم ٹائون میں شمیم کے گھر سے2 لاکھ58 ہزار، گر ین ٹائون میں عمر اور اس کی فیملی سے 2لاکھ15ہزار، لوئر مال میںاعجا ز کے گھر سے2 لاکھ، اقبال ٹائون میں دل نو از کے گھر سے1لاکھ78ہز ار، نواب ٹائون میں آصف اوراس کی فیملی سے 1لاکھ کی نقد ی، طلا ئی زیو رات، موبائل فون اور دیگر سامان ،کوٹ لکھپت میں وسیم سے ڈیڑھ لاکھ، ٹائون شپ میں عمران کی دکان سے ایک لاکھ 28 ہزار، مغلپو رہ میں تنویر سے سوا لاکھ، شفیق آباد میں دانش کے پی سی او سے ایک لاکھ، مغلپورہ میں سہیل سے98ہزار، باغبانپورہ میں رضوان کی دکان سے 78ہزار، باٹاپور میں عاصم کی دکان سے 52ہزار، نصیر آباد میں شہباز سے45ہزار، ساندہ میں وقاص سے 25ہزار اور موبائل فون، شادباغ میں ہارون سے 20ہزار اور موبائل فون لوٹ لیا ہے ۔چوروں نے وحدت کالونی میںسے رزاق، ،لٹن روڈمیںسے خا قا ن، ہربنس پورہ میںسے احمد کی کاریں جبکہ شاہدرہ میںسے بلال،مسلم ٹائون میںسے افضل،اقبال ٹائون میںسے کامران،گڑھی شاہو میں سے ہارون،اسلام پو رہ میںسے فضل،بادامی باغ میںسے عمر، شاہدرہ میں سے وحید،نواں کوٹ میں سے ریحان ،ساندہ میں سے یاسر، شیراکوٹ میںسے اقبال، ستوکتلہ میں سے فیصل کی موٹرسائیکلیں چوری کر لی ہیں۔ ڈاکوئں نے فیکٹری میں داخل ہو کر اس کے مالک عمران کو جان سے مار دینے کی دھمکی دے کر ڈیڑھ لاکھ روپے کی رقم چھین کر فرار ہو گئے۔ چوروں نے سعید احمد بھٹی کے گھر میں داخل ہو کرلاکھوں روپے مالیت کے زیورات، نقدی، موبائل چوری کرکے فرار ہو گئے۔ چوروں نے سجاد کی دکان کے تالے توڑ کر ہزاروں روپے مالیت کا سامان چوری کرکے فرار ہو گئے۔ نامعلوم افراد نے کار اور تین موٹر سائیکلیں چوری کر لیں۔ پولیس نے مقدمات درج کر لئے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن