• news

الیکشن کمشن نے 22 افسروں کی ترقی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

اسلام آباد (خصوصی نمائندہ+این این آئی) الیکشن کمشن آف پاکستان نے 22 افسران کی اگلے گریڈوں میں ترقی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ گریڈ 20 میں ایک، گریڈ 19 میں 3 اور گریڈ 16 میں 16افسران کو ترقی دی گئی۔ ترقی پانے والے افسران کا تعلق چاروں صوبوں سے ہے اور مختلف ضلعوں اور ڈویژن میں تعینات ہیں۔جاری بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کے ترجمان ہارون خان نے اس سلسلے میں میڈیا رپورٹس کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا الیکشن کمشن کسی انتظامی بحران کا شکار نہیں اور تمام افسران کو نئی پرموشن پالیسی کے تحت مطلوبہ معیار اور ٹرینگ حاصل کرنے کے بعد بروقت ترقیاں دے جا رہی ہیں۔ ہارون خان نے مزید بتایا وضاحت ضروری ہے الیکشن کمشن کے انتظامی افسران اور ممبران میں فرق کو سمجھا جائے ۔ الیکشن کمیشن کے چاروں صوبوں میں ممبران موجو د ہیں اور یہ آئینی عہدے ہیں جو 5 سال کی مدت پوری کرتے ہیں ۔ اس دوران نہ وہ ٹرانسفر ہو سکتے ہیں اور نہ ہی ریٹائر ہوتے ہیں۔ جبکہ صوبائی الیکشن کمشنرز انتظامی افسران ہیں اور وہ الیکشن کمیشن کے ماتحت ہیں۔جو ریٹائر بھی ہوتے ہیں ، ٹرانسفر بھی ہوتے ہیں اور ان کی جگہ گریڈ 21 کے نئے افسران تعینات بھی کئے جاتے ہیں۔ نئی پروموشن پالیسی 2015 میں شروع کی گئی تھی۔ جس کے تحت اہل افسران کی بر وقت مطلوبہ ٹرنینگ کے بعد ترقی دینا مقصود تھا۔ اس سلسلے میں ستمبر 2015 میں گریڈ 20 میں2 افسران ، گریڈ 19 میں4 افسران گریڈ 18 میں 11افسران کو ترقی دی گئی تھی۔ مارچ 2016 میں گریڈ 21 میں 3افسران کو ترقی دی گئی جون 2016 میں گریڈ 21میں 4افسران گریڈ 20میں 6افسران گریڈ19میں 16افسران گریڈ 18میں 27افسران جبکہ گریڈ 17میں 2افسران کو ترقی دی گئی تھی۔اکتوبر 2016میں گریڈ 20کے 2افسران جبکہ گریڈ 18میں 6افسران کو ترقی دی گئی تھی۔

ای پیپر-دی نیشن