• news

تحریک انصاف کے ارکان کے استعفوں سے متعلق سپریم کورٹ میں متفرق درخواست دائر

اسلام آباد (صباح نیوز)سپریم کورٹ میں تحریک انصاف کے اراکان کے استعفوں سے متعلق متفرق درخواست دائرکردی گئی ۔ شاہد اورکزئی کی درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ مستعفی اراکان اسمبلی سپریم کورٹ کے روبرو اہلیت کے معاملہ پر جوابدہ نہیں،تحریک انصاف کے اراکین اپنی نشستوں سے مستعفی ہو چکے ہیں۔ سپریم کورٹ کو ان اراکین کے استعفوں کے معاملہ پر دائر مقدمہ کا پہلے فیصلہ کرنا ہو گا۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ جب تک کسی شخص کو اسمبلی رکن نہیں مانا جاتا اسکی نا اہلیت کا فیصلہ نہیں ہو سکتا۔

ای پیپر-دی نیشن