پاکستان میں سیلزٹیکس کی شرح خطے کے دیگر ممالک کے مقابلے زیادہ ہے، خواجہ خاور رشید
لاہور(کامرس رپورٹر) مسلم لیگ(ن) ٹریڈرز ونگ پنجاب کے سینئر نائب صدر و ایف پی سی سی آئی قائمہ کمیٹی برائے امن و امان کے چیئرمین خواجہ خاور رشید نے کہا ہے کہ پاکستان میں سیلز ٹیکس کی شرح خطے دیگر ممالک کے مقابلے میں زیادہ ہے اور سیلز ٹیکس کی 17فیصد شرح ہی کئی بیماریوں کی ماں ہے،سیلز ٹیکس کی شرح زیادہ ہونا ٹیکس چوری،کرپشن اور اسمگلنگ کی بنیاد ی وجوہات ہیں۔امریکا میں سیلز ٹیکس کی شرح 8فیصد،بھارت ساڑھے12فیصد اور انڈونیشیا میں 10فیصد ہے ۔اس لیے بجٹ میں سیلز ٹیکس کی موجودہ شرح 15فیصدکیا جائے۔