ڈی ایچ اے لاہور سٹی پراجیکٹ سکینڈل کے شریک ملزم کا 7 روزہ جسمانی ریمانڈ
لاہور (اپنے نامہ نگارسے ) احتساب عدالت کے جج خاقان بابر نے ڈی ایچ اے لاہور سٹی پراجیکٹ سکینڈل کے شریک ملزم مراد ارشد کو سات روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کی تحویل میں دے دیا۔ نیب نے ملزم کو جسمانی ریمانڈ کے لئے عدالت کے روبرو پیش کیا تھا۔نیب کے پراسیکیوٹر وارث علی جنجوعہ نے اپنے دلائل میں عدالت کو بتایا کہ ملزم حماد ارشد کا حقیقی بھائی ہونے کے علاوہ ڈی ایچ اے اور گلوبیکو کمپنی کے درمیان ہونے والے معاہدے کے دوران گلوبیکوکمپنی میں بطور ڈائریکٹر تھا۔ ملزم کے دستخط شدہ معاہدے کے تحت ڈی ایچ اے کا نام استعمال کرتے ہوئے لگ بھگ 10500 افراد سے پلاٹس کی مد میں درخواستیں وصول کیں اور پلاٹس کی منتقلی کی لئے مجموعی طور پر 15.6 ارب روپے وصول کیے۔