وزیراعظم، آرمی چیف ملاقات میں جندال سے متعلق خبریں بے بنیاد ہیں: مریم اورنگزیب
اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) وزیرمملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے وزیراعظم اور آرمی چیف کی ملاقات میں بھارتی بزنس مین سجن جندال پربات سے متعلق خبرکی تردید کردی۔ ایک بیان میں مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ وزیراعظم سے آرمی چیف کی ملاقات میں سجن جندال کے معاملے پربات نہیں ہوئی۔سجن جندال وزیراعظم نوازشریف کے دوست ہیں اور ذاتی حیثیت میں ملے تھے۔انہوں نے واضح کیا کہ وزیراعظم اور آرمی چیف کی ملاقات میں جندال پربات سے متعلق غیر ملکی نشریاتی ادارے کی خبریں بے بنیاد ہیں۔