• news

برطانیہ: سرکاری ہسپتالوں پر تاریخ کا سب سے بڑا سائبر حملہ ، کمپیوٹر سسٹم، فون سروس بند

لندن (عارف چودھری) برطانیہ کی نیشنل ہیلتھ سروس کے کمپیوٹر پر سائبر حملوں کے بعد ہسپتالوں کی تمام مشینوں اور میڈیکل کے آلات نے کام کرنا چھوڑ دیا یہ تاریخ کا سب سے بڑا حملہ ہے برطانوی محکمہ ھیلو کے کمپیوٹر سسٹم پر کئے جانے والے سائبر حملے کیوجہ سے تمام نظام تباہ ہوگیا اس سائبر حملے سے برطانیہ کے شہروں، لندن، بلیک برن، ٹوٹنگھم، کمبریا اور ہیپر فوڈ شہر کے ہسپتالوں اور ٹرسٹ کے ادارے متاثر ہوئے۔ ہسپتال کے آلات نے کام کرنا بند کردیا ایمرجنسی میں آنے والے مریضوں کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا نمائندہ نوائے وقت کا رابطہ کرنے پر نیشنل ھیلو سروسز نے کہا کہ ہم اس مسئلہ کو حل کرنے کی کوشش کررہے ہیں جلد اس پر قابون پائیں گے سائبر حملے کے بعد ہمارے کمپوٹرز اور ٹیلی فون بھی بند ہوگئے ہیں تاہم مرکزی ہیڈ کوارٹر کے کمپیوٹرز کی وجہ سے ہسپتالوں کا نظام چلانے کی کوشش کررہے ہیں مین سرور سے منسلک تمام کمپیوٹرز اور فون بند کردیئے ۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ کے قومی ادارہ صحت کا کہنا تھا کہ برطانیہ بھر کے ہسپتالوں کو ایک بڑے سائبر حملے کا سامنا ہے جس کے ساتھ تاوان کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے لیکن فوری طور پر کوئی ثبوت نہیں ملا کہ مریضوں کے ڈیٹا تک رسائی حاصل کی گئی ہو کمپیوٹرز پر ایک پیغام کہ ’اوہ، آپ کی مطلوبہ فائل کرپٹ ہوگئی ہے کے ساتھ آن لائن کرنسی بٹ کوائن میں 300ڈالر رقم کی ادائیگی کا مطالبہ کیا گیا عدم ادائیگی کی صورت میں ہیکرز نے نظام تباہ کرنیکی دھمکی دی ہے ۔ بی بی سی ے مطابق امریکہ، برطانیہ، چین، روس، سپین، اٹلی اور تائیوان سمیت 74 ملکوں میں اس حملے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ سائبر سکیورٹی کے ماہرین ان واقعات کو ایک مشترکہ حملے کی صورت میں دیکھ رہے ہیں۔ ایک ماہر نے ٹویٹ کیا کہ انہوں نے ہزاروں کمپیوٹروں میں وانا کرائی نامی رینسم وئیر دیکھا ہے۔ وینسم ویئر وہ کمپیوٹر وائرس ہوتا ہے جس کی مدد سے وائرس کمپیوٹر یا فائلیں لاک کردیتا ہے اور اسے کھولنے کا معاوضہ مانگا جاتا ہے۔
سائبر حملہ

ای پیپر-دی نیشن