• news

کراچی :سانحہ سہون کا سہولت کار بلوچستان کے علاقے اوتھل سے گرفتار

کراچی (کرائم رپورٹر) سانحہ سہون کے خود کش بمبار کے مبینہ سہولت کار طاہر کو گرفتار کرلیا گیا، حساس ادارے نے ملزم کو بلوچستان کے علاقے اوتھل سے حراست میں لیا۔ ذرائع کے مطابق ملزم طاہر پر خود کش حملہ آور کو اوتھل سے سہون پہنچانے کا الزام ہے، ملزم طاہر خود کش حملہ آور کو سہون چھوڑ کر سہولت کاروں کے ساتھ اوتھل واپس آگیا تھا۔ ملزم طاہر سندھ میں دہشت گردی کی وارداتوں میں ملوث عبدالحفیظ پندرانی کے ساتھ کام کرتا رہا۔ واضح رہے کہ رواں سال 16فروری کو لعل شہباز قلندر کے مزار پر خود کش دھماکے میں 80سے زائد افراد جاں بحق اور ڈیڑھ سو سے زائد زخمی ہو گئے تھے۔

ای پیپر-دی نیشن