• news

گجرات: سلنڈر پھٹنے سے زخمی خاتون 12 روز بعد دم توڑ گئی، بہن کو سسرالیوں نے جلایا، بھائی

گجرات ( نوائے وقت رپورٹ) گجرات کے گائوں ماجدہ میں 12 روز قبل مبینہ طور پر گیس سلنڈر پھٹنے سے زخمی ہونے والی خاتون دم توڑ گئی پولیس کے مطابق خاتون ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی متوفیہ کے بھائی نے پولیس کو دئیے گئے بیان میں الزام لگایا ہے کہ میری بہن کو سسرالیوں نے جلایا ہے خاتون کے بھائی کی مدعیت میں ایف آئی آر درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی۔

ای پیپر-دی نیشن