متعلقہ فورم وفاقی حکومت ہے آصف زرداری کیخلاف غداری کے مقدمہ کی درخواست ہائیکورٹ نے مسترد کر دی
لاہور (اپنے نامہ نگار سے) لاہور ہائیکورٹ نے سابق صدر زرداری کیخلاف غداری کے مقدمہ کے اندراج کیلئے دائر درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کر دی۔ لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عائشہ اے ملک نے کیس کی سماعت کی۔ دوران سماعت درخواست گزار مقامی شہری الیاس گجر نے موقف اختیار کیا کہ آصف علی زرداری نے فوج کیخلاف بیانات دیئے ہیں جو غداری کے زمرے میں آتے ہیں۔ درخواست گزار کے مطابق فوج کیخلاف بیان دینے والوں کیخلاف غداری کے مقدمات درج کرنے کا حکم دیا جائے۔ عدالت نے درخواست مسترد کردی اور قرار دیا کہ غداری کا مقدمہ درج کرنے کیلئے متعلقہ فورم عدالت نہیں بلکہ وفاقی حکومت ہے۔