• news

عمران ملک دشمنی میں بانی ایم کیو ایم سے بھی آگے نکل گئے: امیر مقام

پشاور(این این آئی)وزیراعظم کے مشیر اور مسلم لیگ (ن) کے صوبائی صدر امیر مقام نے کہا ہے کہ عمران خان ملک دشمنی میں بانی ایم کیو ایم سے بھی آگے نکل گئے۔ نیوز خبر معاملے پر عمران افواج پاکستان کو بدنام کررہے ہیں۔ لیگی رہنما کیپٹن صفدر نے کہا کہ عمران کوالزامات کاسامنا کرناپڑیگا۔ پارلیمنٹ اورعدالت کے کٹہرے میںانہیں لایاجائیگا۔پشاور میں شمولیتی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے امیر مقام کا کہنا تھا کہ سرحدوں کے محافظوں کوبدنام کرنے کی کوشش کرنے نہیں دیںگے۔عمران اوراسکی پارٹی افواج پاکستان کیخلاف سوشل میڈیاپرکمپین چلارہے ہیں۔ عمران خان کا 350 ڈیم بنانے کا دعوی کیا گیا۔احتساب کمیشن کو تالے لگائے گئے ۔لوکل باڈیز کا حلیہ بگاڑدیاگیا۔ سونامی ٹریز کامطلب جیبوں میں سونامی لانی تھی جو لائی گئی ہے۔ امیر مقام کا کہنا تھا کہ دوہرے معیار نے صوبہ کو تباہ کردیاہے۔ پرویزخٹک نے صوبے کیلئے آخر گدھوں کا کاروبارشروع کردیا۔ لوگ دہشت گردوں پرچڑھائی کرتے ہیں پرویزخٹک نے چوہوں پرچڑھائی کی۔ پی پی پی پر تنقید کرتے ہونے انکا کہنا تھا کہ زرداری اگر4راتوں کیلئے پشاورآرہے ہیں کوئی فائدہ نہیں، اب فلائٹ جاچکی ہے۔ لالٹین میں کوئی تیل ڈالنے والا نہیں رہا۔ ادارے بہتر ہورہے ہیں عمران ودیگر لوگوں کو تکلیف ہورہی ہے۔ ن لیگ کے مرکزی رہنما کیپٹن (ر) صفدر نے اپنے خطاب میں کہا کہ نیاپاکستان بنانیوالے اورپاکستان بنانیوالو ں کاجائزہ لیں گے۔ عمران خان کوحکومت کاموقع ہم نے دیاتھا مگر افسوس صوبے میں کچھ بھی نہیں ہوا۔ سی پیک روکنے کیلئے دھرنادیاگیا۔ ملک کیساتھ منافقت کی گئی ۔ انکا کہنا تھا کہ 2018ء میں مسلم لیگ (ن) ہی کی حکومت ہوگی جبکہ خیبر پی کے میں وزیراعلیٰ مسلم لیگ (ن) ہی کا ہوگا۔قومی اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر مرتضیٰ جاوید عباسی نے کہا کہ خیبر پی کے میں آنے والا دور مسلم لیگ (ن) کا ہے۔ اس موقع پر پی ٹی آئی کے معزول وزیرضیاء اللہ آفریدی کے بھائی ہدایت اللہ آفریدی پی ٹی آئی سے مستعفی اور مسلم لیگ (ن) میں شامل ہونے کا اعلان کیا۔

ای پیپر-دی نیشن