• news

بدوملہی: کراچی سے آنیوالی علامہ اقبال ایکسپریس 9گھنٹے تاخیر سے سٹیشن پہنچی‘ مسافر گرمی سے بے حال

بدوملہی (نامہ نگار )علامہ اقبال ایکسپریس تاخیر کا شکار ہونے کی وجہ سے مسافر شدید گرمی میں ذلیل و خوار ہو کر رہ گئے۔کراچی سے لاہور براستہ نارووال سے سیالکوٹ جانے والی 9اپ علامہ اقبال ایکسپریس ٹرین تقریبا 9گھنٹے کی تاخیر سے بدوملہی ریلوے سٹیشن پر پہنچی۔اس دوران ٹرین میں سواراور سٹیشنوں پر ٹرین کا انتظار کرنے والے سینکڑوں مسافر وں کو ذلیل وخوار ہونا پڑا ۔ ٹرین میں سوار اور ٹرین کا انتظارکر نے والے مسافر شدید گرمی ،بھوک اور پیاس سے بلبلا اٹھے۔اور انہوں نے ریلوے کے وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق سے مطالبہ کیا ہے کہ لاہور نارووال اور نارووال سیالکوٹ سیکشنوں پر چلنے والی ٹرینوں کے نظام کو بہتر بنایا جائے۔

ای پیپر-دی نیشن