• news

قصور، ڈسکہ‘ بھکر: اوباشوں کی بیوہ سمیت دو خواتین اور مدرسے کے طالب علم سے زیادتی

قصور ، ڈسکہ، بھکر(نامہ نگاران) مختلف واقعات میں اوباشوں نے بیوہ سمیت دو خواتین اور مدرسے کے طالب علم کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ قصور کے علاقہ کنگن پور میں ملزم شوکت نے اپنے دوست شوکت علی کی ہمشیرہ کو دربار سلام کے بہانے ساتھ لے جاکر ساتھی ارشد کے ہمراہ حویلی میں لے جاکر زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ پولیس نے ملزم شوکت کو گرفتار کرلیا ہے۔ علاوہ ازیں ڈسکہ کے موضع گلوٹیاں خورد کے ذوالفقار کا 14 سالہ بیٹا شاہد مدرسہ سے گھر واپس آرہا تھا کہ راستہ میں اوباش ملزم اسے زبردستی قریبی کھیتوں میں لے گیا اور زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ بھکر کی نئی آبادی شمالی دریا خان میں شادی شدہ خاتون ثانیہ بی بی گھر میں اکیلی تھی کہ ملزم صابر نے زبردستی گھس کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

ای پیپر-دی نیشن