• news

کراچی: گھریلو تنازعہ پر 2 بچوں، بیوی اور سالے کو قتل کر دیا

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) کراچی کے علاقے اورنگی ٹائون میں سفاک شخص نے تیز دھار آلے سے بیوی، دو بچوں اور برادر نسبتی کو قتل کر دیا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق ملزم نے گھریلو ناچاقی پر اپنے دو بچوں، بیوی اور سالے کو قتل کیا۔ واقعہ میں ملزم خود بھی زخمی ہوا گرفتار ملزم کی شناخت منان کے نام سے ہوئی۔ جاں بحق بچوں کی عمریں تین سے پانچ سال کے درمیان بتائی جاتی ہیں۔ مزید تفتیش جاری ہے۔

ای پیپر-دی نیشن