پاکستان اٹامک انرجی کمشن میں بھی میڈیکل کی سہولت دی جائے
مکرمی! پاکستان کے سابقہ سالانہ بجٹ 2015-16ء میں سب اداروں کے ملازمین اور پنشنر حضرات کی 12 پرسنٹ میڈیکل الائونس دیا گیا۔ لیکن SPD اسلام آباد میں بیٹھے افسران بالا نے گورنمنٹ کی اس مراعات کو پاکستان اٹامک انرجی کمشن میں لاگو نہیں ہونے دیا۔ یہ کیس سپریم کورٹ آف پاکستان میں سنا گیا اور فیصلہ ہوا کہ 12 پرسنٹ میڈیکل الائونس، پاکستان اٹامک انرجی کمشن کے ملازمین اور پنشنر حضرات کو بھی دیا جائے لیکن SPD کے افسران بالا نے سپریم کورٹ آف پاکستان کے اس فیصلہ کو بھی مسترد کر دیا بغیر کسی وجہ کے پاکستان اٹامک انرجی کمشن کے ملازمین اور پنشنرز حضرات کی صدر مملکت، وزیراعظم، وزیر خزانہ سے اپیل ہے کہ پاکستان کے دوسرے اداروں کی طرح پاکستان اٹامک انرجی کمشن میں بھی ملازمین اور پنشنرز حضرات کو بھی 12 پرسنٹ میڈیکل کی سہولت دی جائے۔ (پنشنرز حضرات، پاکستان اٹامک انرجی کمشن)