• news

کلبھوشن کیس‘ پاکستانی آئینی ماہرین آج ہالینڈ روانہ ہوں گے

اسلام آباد (محمد صلاح الدین خان) کلبھوشن کے معاملے پر پاکستان کی جانب سے 5رکنی آئینی ماہرین کی ٹیم آج دوپہر ہالینڈ کے لئے روانہ ہوگی۔ عالمی عدالت انصاف میں بھارٹی جاسوس کلبھوشن یادیو کی سزائے موت رکوانے کے لئے بھارت کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کل 15 مئی کو ہوگی۔ عالمی عدالت کے نوٹس کے تحت ، پاکستان نے قانونی حکمت عملی کے مطابق جواب تیار کرلیا ہے ، ملزم تک کونسل کی رسائی مسترد ہونے کے بعد بھارت نے معاملے کو طول دینے کے لیئے عالمی عدالت سے رجوع کیا ہے اس حوالے سے ایک خصوصی میٹنگ سپریم کورٹ میں واقع اٹارنی جنرل آفس میں ہوئی۔ اٹارنی جنرل آفس ذرائع کے مطابق اٹارنی جنرل اشتر اوصاف علی کی سربراہی میں ہونے والی خصوصی میٹنگ میں جیک برانچ ، خفیہ اداروں ، دفتر خاجہ کے نمائندوں اور آئینی و قانونی ماہرین کی ٹیم نے شرکت کی ،ذرائع کا کہنا ہے کہ کلبھوشن یادیو جاسوسی کے الزام میں رنگے ہاتھوں پکٹرے گئے، پاکستان کے پاس ٹھوس شواہد موجود ہیں کیس میں پاکستان کی قانونی پوزیشن مضبوط ہے ۔ 15مئی کو عالمی عدالت انصاف (ہیگ ) میں پہلے بھارت کلبھوشن کے معاملے پر صبح 10سے 11 :30 کے دوران اپنا زبانی موقف پیش کروںگا۔ اس کے بعد شام 3 سے 4:30 کے دوران پاکستان کی وکلا ٹیم زبانی طور پر اپنا موقف پیش کرے گی ۔ واضح رہے پاکستانی وقت ہالینڈ(نیدر لینڈ) سے تین گھنٹے آگے ہے یوں پاکستانی وقت کے مطابق سماعت دن ایک بجے شروع ہوگی۔

ای پیپر-دی نیشن