پانامہ کیس جے آئی ٹی کی تشکیل سپریم کورٹ میں چیلنج
لاہور( ایجنسیاں) پانامہ لیکس کی تحقیقات کے لیے قائم جے آئی ٹی کی تشکیل کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ہے ۔ وطن پارٹی کے بیرسٹر ظفراللہ خاں نے لاہور رجسٹری میں ایک آئینی درخواست دائر کی جس میں نشاندہی کی گئی کہ سابق چیف جسٹس پاکستان نے پانامہ لیکس کیس میں قرار دیا تھا کہ انکوائری کمیشن تشکیل نہیں دیا جا سکتا، درخواست گزار نے دعویٰ کیا کہ پانامہ لیکس کے متعلق تحقیقات کے حوالے سے درخواستیں نیب میں زیر التوا ہیں اور یہ سول نوعیت کا معاملہ ہے۔ حساس ادارے سول معاملات کی تفتیش نہیں کر سکتے، سپریم کورٹ پانامہ لیکس پر جے آئی ٹی کی تشکیل کے فیصلے پر نظرثانی کرے۔