• news

شیخوپورہ: زہریلا پانی پینے پر درجن سے زائد طلبہ کی حالت غیر

شیخوپورہ( نمائندہ خصوصی) تھانہ اے ڈویژن کے علاقہ گھنگ روڈ پر ایک پرائیویٹ سکول میں زہر یلا پانی پینے سے درجن سے زائد بچوں کی حالت غیر ہو گئی جنہیں ریسکیو ٹیم نے ہسپتال منتقل کر دیا ہے بتایا گیا ہے کہ پرائیویٹ سکول میں موجود واٹر کولر میں پانی پیتے ہی بچوں نے تڑپنا شروع کر دیا اور انکی حالت غیر ہو گئی جس پر سکول کے پرنسپل نے ریسکیو کو اطلاع کر دی جس پر انہوں نے بچوں کو ٹراما سنٹر منتقل کر دیا ذرائع سے معلوم ہوا کہ پلاسٹک کے واٹر کولر میں کئی کئی روز تک پانی تبدیل نہیں کیا جاتا تھا اور نہ ہی اسکی صفائی کا خیال رکھا جاتا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن