• news

پاکستان اور ایران کی جنوبی ساحلی پٹی بڑے سونامی کی زد میں ہے:ماہرین کا انتباہ

لندن (آئی این پی) ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ پاکستان اور ایران کی جنوبی ساحلی پٹی بڑے سونامی کی زد میں ہے،مکران کے مغربی حصے میں اگر زلزلے آئے اور پورے مکران میں میگاتھرسٹ ایک ساتھ حرکت کرے تو اس خطے میں سماترا اور ٹوکیو کی طرح نو درجے کا ایک خوفناک زلزلہ آ سکتا ہے،اس خطے میں زیرِ زمین ٹیکٹونک پلیٹ یا پرت ایک دوسری پرت کے نیچے سرک رہی ہے جس کے نتیجے میں ایک بہت بڑی فالٹ لائن وجود میں آ رہی ہے۔ برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایک نئی تحقیق کے مطابق پاکستان اور ایران کی جنوبی ساحلی پٹی ایک بڑے سونامی کی زد میں ہے۔

ای پیپر-دی نیشن