• news

گوادر کی خوشحالی کا پرچار کرنیوالے مزدوروں کو تحفظ بھی دیں: طاہر القادری

لاہور(پ ر )پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے گوادر میں 10 مزدوروں کی شہادت پر دلی دکھ کا اظہار کرتے ہوئے دہشت گردی کے اس واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ۔انہوں نے کہا ہے کہ گوادر کی خوشحالی کے قصے سنانے والے مزدوروں کو تحفظ بھی دیں،مزدوروں کو قتل کیے جانے کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے، اس سے قبل بھی مختلف صوبوں سے تعلق رکھنے والے مزدوروں کو بلوچستان میں قتل کیا گیا ، انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے پے در پے واقعات سے لگ رہا ہے دہشت گردوں اور ملک دشمنوں نے اپنا ہیڈ کوارٹر بلوچستان منتقل کر لیا ہے، انہوں نے کہا کہ ملک و قوم کو دہشتگردوں کے سپرد کر کے وزیراعظم اپنی ذات اور خاندان پر لگنے والے الزامات کے دفاع تک محدود ہو چکے ہیں۔ انسانیت کے دشمنوں کو گرفتار کرنے کیلئے ریاست پوری قوت اور وسائل بروئے کار لائے اور انہیں کیفر کردار تک پہنچائے۔

ای پیپر-دی نیشن