• news

عمران خان اور تحریک انصاف کا ایجنڈا صرف الزام تراشی ہے: امیر مقام

پشاور (این این آئی)وزیراعظم کے مشیر اور مسلم لیگ (ن) خیبر پی کے کے صوبائی صدر انجینئر امیر مقام نے کہاہے کہ عمران خان اورتحریک انصاف کاایجنڈاعملی کام اورعوام کافلاح و بہبود نہیں بلکہ محض تنقید اور الزام تراشی ہے جبکہ مسلم لیگ (ن) اور نوازشریف کا ایجنڈا تعمیر و ترقی اور عملی کام ہے۔ انہوںنے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبر پی کے نے تخت بھائی فلائی اوورکے ڈیزائن (نمونہ) میں تبدیلی کیلئے 30 کروڑ روپے کا وعدہ کیا تھا جس سے وہ اپنے لیڈر عمران خان کی طرح مکر گئے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع مردان میں 600 میٹر طویل اور 80 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر شدہ تخت بھائی فلائی اوورکے افتتاح کے بعد ایک پُروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

ای پیپر-دی نیشن