قصور: زیادتی کی کوشش ناکام، مدرسہ کے طالبعلم کو ساتھی نے گلا گھونٹ کر قتل کر دیا
لاہور +قصور +کوٹ رادھا کشن( نامہ نگاروں سے )قصور میں مدرسہ کے طالبعلم نے زیادتی کی کوشش ناکام ہونے پر گلا دبا کر ساتھی کو قتل کر دیا جبکہ ساہیوال اور جڑانوالہ میں بھی خواتین اوباشوں کے ہاتھوں زیادتی کا نشانہ بن گئی۔قصورسے نامہ نگاران کے مطابق بستی چراغ شاہ ٹاون میںواقع ایک مدرسہ میں 15 سالہ طالب علم نے اپنے دس سالہ ساتھی طالب علم سے زیادتی کی کوشش کی، شور کرنے پر گلادبا کر قتل کر دیا ۔ نواحی علاقہ ڈھنگ شاہ کے احمد کا دس سالہ بیٹا سلمان بستی چراغ شاہ کے مدرسہ جامع ابن عباس میں گزشتہ ایک سال سے زیر تعلیم تھا کہ گزشتہ رات سلمان اپنے سینئر ساتھی ذیشان کے ساتھ مدرسہ کی چھت پر سویا ہوا تھا کہ 15 سالہ ذیشان نے اس سے زیادتی کی کوش کی۔ تو سلمان نے شور کر دیا جس پر ذیشان نے شور سے بچنے اور پکڑے جانے کے خوف سے سلمان کا گلادبا کر اسے ہلاک کر دیا ۔ ساہیوال سے نامہ نگار کے مطابق نواحی گائوں101/9Lمیں محمد فاروق کی بیوی کو عابد وغیرہ دو ملزمان ورغلا کر گھر لے گئے جہاں ملزم نے اسے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا اور فرار ہو گئے۔جڑانوالہ سے نامہ نگار کے مطابق تھانہ سٹی کی حدود میں متاثرہ خاتون کا اہل خانہ کے ہمراہ روڈ بلاک کرکے احتجاجی مظاہرہ میڈیکل میں زیادتی ثابت ، لاہور لیبارٹری بھجواد یے گئے ، ملزم گرفتار واقعات کے مطابق 96گ ب کی صغریٰ بی بی اوڈھ نے پولیس تھانہ صدر کو درخواست دیتے موقف اختیار کیا کہ اس کا خاوند مزدوری کے سلسلہ پر گھر سے باہر گیا تھا کہ اسکے سسر نے جان سے ماردینے کی دھمکی دیتے ہوئے اسے ہوس کا نشانہ بنا ڈالا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا بعد میں اسے چھوڑ نے پر تل گئے متاثر ہ لڑکی پولیس چوکی علی پور بنگلہ میں پہنچی تو پولیس نے ملزم کے خلاف کارروائی شروع کر دی۔بعدازاں مقتول طالب علم کو آبائی گائوں کوٹ چھجو خاں میں سپردخاک کردیا گیا۔ نماز جنازہ میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔