ممبئی پر دہشت گرد حملے کا خطرہ‘ غائب ہونیوالے 26پاکستانیوں کی تلاش میں چھاپے ماررہے ہیں: بھارتی پولیس
ممبئی(نیوز ڈیسک) بھارتی شہر ممبئی کی پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ شہر میں کئی سالوں سے اپنے بھارتی رشتہ داروں کے ساتھ غیر قانونی قیام پذیر 26 پاکستانی غائب ہوگئے ہیں جنہیں پکڑنے کیلئے پولیس انکے میزبانوں کے گھروں پر چھاپے مار رہی ہے۔ اسکے علاوہ ہوٹلوں اور گیسٹ ہائوسز کی بھی تلاشی لی جارہی ہے تاہم کوئی پاکستانی ہاتھ نہیں آیا ممبئی پولیس کے مطابق اسے رپورٹ ملی ہے کہ شہر پر دہشت گرد حملے کا پھر خطرہ ہے اسی لئے اس نے سکیورٹی انتظامات سخت کئے ہیں۔