• news

حریت قیادت کیخلاف زہر اُگلنے والے کمانڈر ذاکر موسیٰ کو حزب المجاہدین سے نکال دیا گیا، بھارتی میڈیا

سری نگر (نیوز ڈیسک) بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایک روز قبل حریت قیادت کو سر کاٹنے کی دھمکی دینے والے کمانڈر ذاکر موسیٰ کو تنظیمی قیادت کے سخت نوٹس لینے پر حزب المجاہدین سے نکال دیا گیا۔ اس نے گزشتہ روز ویڈیو پیغام میں کہا کہ وہ اب حزب المجاہدین سے وابستہ نہیں تاہم کشمیر کی اسلامی ریاست کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے۔ دوسری طرف حزب المجاہدین نے ذاکر موسیٰ کے اشتعال انگیز بیان سے لاتعلقی کا اظہار کیا۔

ای پیپر-دی نیشن