سندھ ہائیکورٹ کا تمام آئل ٹینکرز کو ذوالفقار آباد منتقل کرنے کا حکم
کراچی (وقائع نگار) سندھ ہائی کورٹ نے تمام آئل ٹینکرز کو ذوالفقار آباد منتقل کرنے کا حکم دیا ہے اور شہر میںہیوی ٹریفک کے داخلے پر پابندی برقرار رکھتے ہوئے کمیٹی کو آئندہ سماعت پرسفارشات عدالت میں پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔ مزید سماعت 20 مئی تک ملتوی کردی گئی۔ عدالت نے تمام اسٹیک ہولڈرز پر مشتمل کمیٹی کیلئے نام مانگ لئے اور مائی کلاچی سے بندرگاہ تک سڑک کی تعمیر کیلئے فزیبلٹی رپورٹ کرنے کے حکم بھی دیا ہے۔