• news

موجودہ حالات ماضی کی غلطیوں کا نتیجہ ، دہشتگردی کیخلاف متحد ہونا پڑے گا: رضا ربانی

کوئٹہ (این این آئی) چیئر مین سینٹ میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف پوری قوم کو متحد ہو کر لڑنا ہوگا ،ماضی میں امریکا کی افغان جنگ میں شرکت اور ماضی کی غلط پا لیسیوں کا خمیزا آج پوری قوم بھگت رہی ہے ،انہوں نے یہ بات سول ہسپتال کوئٹہ کے ٹراما سینٹر میں مستو نگ دھما کے کے زخمیوں کی عیادت کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی ،اس سے قبل انہوں نے سی ایم ایچ کوئٹہ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ڈپٹی چیئر مین سینٹ مولانا عبدالغفور حیدر ی کی عیادت کی ،انہوں نے کہا کہ مشرف دور میں امر یکا کی جنگ میں پا کستان کی شرکت اور ما ضی کی غلط پالیسیوں کے نتیجے میں آج ملک میں دہشت گردی اور بد امنی اپنے عروج پر پہنچ چکی ہے امر یکی جنگ کے فال بیک کی صورت میں پا کستان میںبد امنی ہوئی ہے ،انہوں نے کہا کہ دہشت گردی سے سیا سی و اقتصادی استحکام متزلذل ہوا ہے جبکہ دہشت کردی نے عام شہریوں ،سیاست دانوں سمیت مکتبہ فکر کے لوگوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے،بھارت سے روابط سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جب تک مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوتا بھارت سے تعلقا ت سرد گرم رہیں گے انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اب وقت آگیا ہے کہ ملک سے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکاجائے۔

ای پیپر-دی نیشن